25 فروری 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ علاقے میں اسلامی بیداری ایران جیسی ایک قوم کی ثابت قدمی اور پائمردی کا نتیجہ ہے ۔

ابنا: علی اکبر صالحی نے نامہ نگاروں سے اپنی گفتگو میں علاقے میں جاری انقلابات کو معجزے سے تشبیہ دیا اور کہا کہ بعض لوگ یہ کوشش کررہے ہيں کہ اس سلسلے ميں الگ الگ تجزیے کریں اور ان واقعات کو پہلے سے طے شدہ منصوبے کا حصہ قراردیں لیکن ایسا نہیں ہے یہ علاقے میں اسلامی بیداری ہے ۔ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہا کہ یہ بیداری ایران جیسی عظیم قوم کی گذشتہ بتیس برسوں کی ثابت قدمی اور پائمردی کا نتیجہ ہے جو عالمی استکبار کے مقابلے میں اپنی آزادی کے تحفظ کے لئے ڈٹی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی قوموں نے ایران کے عوام سے حوصلہ لیا اور ان کی سمجھ میں یہ بات آگئی کہ ظلم و ستم کے مقابلے میں اٹھ کھڑا ہونا چاہئے اور یقینی طور پر علاقے کے عوام نے اپنی ثابت قدمی کا مثبت نتیجہ بھی دیکھا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110